25 دسمبر 2018 - 16:44
مجلس علمائے ھند کی جانب سے آیت اللہ شاہرودی کے انتقال پر تعزیتی جلسہ کا انعقاد

اراکین مجلس علماء ہند نے تعزیتی جلسہ میں آیت اللہ سید محمود شاہرودی کے علمی خدمات اور کار ہائے عظیم کو یاد کرتے ہوئے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای مد ظلہ العالی ، تمام مراجع عظام اور شیعیان حیدر کرار کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ سید محمود ہاشمی شہرودی کے انتقال غم انگیز پر دفتر مجلس علماء ہند میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد ہوا جس میں مولانا نثار احمد زین پوری ،مولانا رضا حسین، مولانا تسنیم مہدی، مولانا قمرالحسن، ڈاکٹر حیدر مہدی ، عادل فراز اور عمران نقوی نے شرکت کی۔
اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ آیت اللہ شاہرودی ایک عظیم المرتبت عالم دین اور مجاہد انقلاب تھے۔انکی شخصیت پر آیت اللہ باقرالصدر اور امام خمینی کو بہت اعتماد تھا۔ انہیں علوم دین کی ترویج,اپنی حق بیانی اور انقلاب اسلامی کے لئے جدوجہد کی بنیاد پر صدام حکومت نے سخت اذیتیں پہونچائیں مگر وہ بھی انکے عزم و ارادے کو شکست نہ دے سکا۔ انکے انتقال سے جو علمی خلا پیدا ہوا ہے اسکی تلافی ممکن نہیں۔
اراکین مجلس علماء ہند نے تعزیتی جلسہ میں آیت اللہ سید محمود شاہرودی کے علمی خدمات اور کار ہائے عظیم کو یاد کرتے ہوئے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای مد ظلہ العالی  ، تمام مراجع عظام اور شیعیان حیدر کرار کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ۔ جلسہ کے اختتام پر انکی ترویح روح کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲